عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيٍّ ، أَبِي الأَبْيَضِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ أَبِي الأَبْيَضِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ"، فَآتِي عَشِيرَتِي وَهُمْ جُلُوسٌ، فَأَقُولُ: مَا يُجْلِسُكُمْ صَلُّوا، فَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز عصر ادا کی تو سورج ابھی روشن تھا پھر میں اپنے خاندان میں آیا، وہ لوگ وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا: ”تم لوگ کیوں بیٹھے ہو، تم لوگ نماز ادا کرو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو نماز ادا کر چکے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 996]