☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 952
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 952
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمَانِ مِنَ الدَّهْرِ لا تَصُومُوهُمَا، وَسَاعَتَانِ مِنَ النَّهَارِ لا تُصَلُّوهُمَا، فَإِنَّ النَّصَارَى وَالْيَهُودَ يَتَحَرُّونَهُمَا، يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الأَضْحَى، وَبَعْدَ صَلاةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ صَلاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو دن ایسے ہیں جن میں تم روزے نہ رکھو اور دو گھڑیاں ایسی ہیں جن میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ عیسائی اور یہودی اس وقت (عبادت کے) متلاشی ہوتے ہیں، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کا دن (روزہ رکھنے کے لیے منع ہے) اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک (نماز پڑھنا منع ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 964]
پچھلی حدیث → (951) باب پر واپس ← اگلی حدیث (953)