☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 762
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 762
الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَوْفٌ الأَعْرَابِيُّ ، أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِيُّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، نا عَوْفٌ الأَعْرَابِيُّ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، نا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَإِنَّا سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةً حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ اللَّيْلِ وَقَعْنَا تِلْكَ الْوَقْعَةِ وَلا وَقْعَةَ عِنْدَ الْمُسَافِرِ أَحْلَى مِنْهَا، فَمَا أَيْقَظَنَا إِلا حَرُّ الشَّمْسِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا فُلانُ، مَا لَكَ لَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟"، قَالَ: أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلا مَاءَ، فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ"، وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا: وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ فِيهِ مِنْ أَفْوَاهِ الْمَزَادَتَيْنِ أَوِ السَّطِيحَتَيْنِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثُمَّ أَعَادَهُ فِي الإِنَاءِ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي أَفْوَاهِهِمَا وَأَوْكَأَهُمَا وَأَطْلَقَ الْعَزَالِيَ، وَنُودِيَ فِي النَّاسِ أَنِ اسْقُوا وَاسْتَقُوا، فَسَقَى مَنْ سَقَى، وَاسْتَقَى مَنِ اسْتَقَى، وَآخَرُ ذَلِكَ أَنْ أَعْطَى الرَّجُلَ الَّذِي أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ إِنَاءً مِنَ الْمَاءِ، فَقَالَ:" أَفْرِغْهُ عَلَيْكَ"، وَهِيَ قَائِمَةٌ تَنْظُرُ إِلَى مَا يَصْنَعُ بِمَائِهَا، وَأَيْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَقْلَعَ عَنْهَا حِينَ أَقْلَعَ وَإِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْنَا أَنَّهَا أَشَدُّ مَلأً مِمَّا كَانَتْ حَيْثُ ابْتَدَأَ فِيهَا، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے۔ ہم رات بھر چلتے رہے۔ جب رات کا آخری حصہ ہوا تو ہم اس وقت سو گئے۔ اس وقت سونے سے زیادہ لطف انگیز چیز کوئی نہیں ہے۔ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کر دیا۔ انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے فلاں شخص! تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟“ اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی تھی اور پانی موجود نہیں ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم مٹی استعمال کرو، وہ تمہارے لیے بہتر ہو گی۔“ اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے برتن منگوایا، مشکیزوں کے منہ کے ذریعہ برتنوں میں پانی ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کلی کی، برتن میں دوبارہ اس پانی کو ڈال دیا، پھر آپ نے وہ برتن پانی دوبارہ ان مشکیزوں میں ڈال دیا اور ان کا منہ اوپر سے بند کر دیا اور نیچے کی طرف سے کھول دیا۔ پھر لوگوں میں یہ اعلان کیا: ”وہ خود بھی پانی پی لیں اور اپنے جانوروں کو بھی پلا دیں۔“ جس نے خود پینا تھا خود پی لیا، جس نے جانوروں کو پلانا تھا ان کو بھی پلا دیا۔ آخر میں اس شخص کو پانی دیا تھا جسے جنابت لاحق ہوئی تھی۔ اسے پانی کا ایک برتن دیا اور فرمایا: ”اسے اپنے جسم پر بہا لو۔“ وہ عورت کھڑی ہوئی اور دیکھتی رہی کہ اس کے پانی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے। راوی کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! جب ان کے منہ کو بند کیا گیا تو یوں لگ رہا تھا جیسے وہ مشکیزے پہلے سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں جتنے آغاز میں تھے۔ انہوں نے باقی حدیث اسی کی مانند نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 773]
← Previous Hadith (761) Back to Bab Next Hadith → (763)