الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ ، بَقِيَّةُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ ، مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، شَهْرٍ ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ ، نا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ" . قَالُوا: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ: إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ لوگوں نے دریافت کیا کہ: ”کیا آپ نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد یہ دیکھا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ: ”میں نے سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 745]