☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 535
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 535
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ فَرْوَةَ الْبَلَدِيُّ أَبُو رَوْحٍ ، مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ فَرْوَةَ الْبَلَدِيُّ أَبُو رَوْحٍ ، نا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ، فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ فَجَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ بَدَوِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَى فِي مَسِّ الرَّجُلِ ذَكَرَهُ فِي الصَّلاةِ؟ فَقَالَ:" وَهَلْ هِيَ إِلا بَضْعَةٌ مِنْهُ أَوْ مُضْغَةٌ" . كَذَا قَالَ أَبُو رَوْحٍ.
Translation: محمد محی الدین .
قیس بن طلق اپنے والد سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم ایک وفد کی شکل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے، تو ہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی، ایک شخص آیا، وہ دیہاتی لگ رہا تھا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آدمی کے نماز کے دوران اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔“ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ”گوشت کا ٹکڑا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 543]
← Previous Hadith (534) Back to Bab Next Hadith → (536)