☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 4740
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 4740
حدیث نمبر: 4740 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ
قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ : فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا فَوَجَدَ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ أَنْ سُبِقَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَلَغَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ النَّاسَ لَمْ يَرْفَعُوا شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا إِلا وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی قصواء جب بھی دوڑ میں شامل ہوتی تھی تو وہ آگے نکل جایا کرتی تھی۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص آیا تو اس کی اونٹنی قصواء سے آگے نکل گئی، لوگوں کو اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ کوئی اونٹنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی سے آگے نکل گئی ہے، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ملی تو آپ نے فرمایا: ”دنیا میں جس شخص کو بھی سربلندی حاصل ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے کبھی پستی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ السَّبَقِ بَيْنَ الْخَيْلِ وَمَا رُوِيَ فِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ زِيَادَةٌ فِي الْكِتَابِ/حدیث: 4826]
پچھلی حدیث → (4739) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4741)