☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 4610
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 4610
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، مُوسَى بْنُ سُفْيَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ ، أَبِي صَالِحٍ بَاذَانَ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ سُفْيَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ بَاذَانَ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، قَالَ: طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ، وَقَالَ:" اسْقُونِي، فَأُتِيَ بِنَبِيذِ زَبِيبٍ فَشَرِبَ فَقَطَّبَ فَرَدَّهُ، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟، فَوَاللَّهِ إِنَّهُ لَشَرَابٌ، فَسَكَتَ فَأَعَادَ عَلَيْهِ فَسَكَتَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَحَرَامٌ هُوَ؟ فَوَاللَّهِ إِنَّهُ لَشَرَابُ أَهْلِ مَكَّةَ مِنْ آخِرِهِمْ، قَالَ: رُدُّوهُ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَصُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ فَجَعَلَ يَمُصُّهُ، وَيَقُولُ: صَبَّ، ثُمَّ عَادَ حَتَّى أَمْكَنَ شَرِبَهُ، فَقَالَ: اصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا مطلب بن ابووداعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو!“ تو آپ کی خدمت میں کشمش کی نبیذ لائی گئی، آپ نے اسے کچھ پیا اور پھر اسے واپس کر دیا، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا یہ حرام ہے؟ اللہ کی قسم! یہ تو ایک مشروب ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، انہوں نے دوبارہ آپ سے یہ سوال کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پھر خاموش رہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ حرام ہے؟ اللہ کی قسم! یہ تو اہل مکہ کا مخصوص مشروب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے واپس میرے پاس لے آؤ!“ پھر آپ نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس میں پانی ملا دیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے گھونٹ گھونٹ بھر کے پینے لگے۔ آپ یہ ارشاد فرماتے رہے: ”تھوڑا سا پانی اور ڈال دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بار بار یہی ارشاد فرماتے رہے، یہاں تک کہ وہ پینے کے قابل ہو گیا، آپ نے فرمایا: ”تم اس کے ساتھ اس طرح کر لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4693]
الحديث السابق → (4609) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (4611)