مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَّانِيُّ ، وَكِيعٌ ، الأَعْمَشُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فَخَرَجَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، لَوْ تَوَضَّأْتَ لَعَلَّنَا أَنْ نَسْأَلَكَ عَنْ آيَاتٍ، فَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ أَمَسُّهُ إِنَّمَا لا يَمَسُّهُ إِلا الْمُطَهَّرُونَ، فَقَرَأَ عَلَيْنَا مَا يَشَاءُ" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، وہ تشریف لے گئے، انہوں نے قضائے حاجت کی، پھر وہ تشریف لائے تو میں نے عرض کی: ”اے ابوعبداللہ! اگر آپ وضو کر لیں تو مناسب ہو گا، تاکہ ہم آپ سے کچھ آیات کے بارے میں دریافت کریں۔“ تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں قرآن کو چھو نہیں رہا، اسے صرف باوضو لوگ چھو سکتے ہیں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے وہ آیات تلاوت کیں جو ہم چاہتے تھے۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 443]