☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 420
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 420
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الصَّاغَانِيُّ ، أَبُو الأَسْوَدِ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الصَّاغَانِيُّ ، نا أَبُو الأَسْوَدِ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ ، قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ:" اسْتُرْ عَلَيَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ"، فَقُلْتُ لَهُ:" أَنْتَ جُنُبٌ؟ قَالَ: نَعَمْ"، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ تَأْكُلَ وَأَنْتَ جُنُبٌ، فَقَالَ: نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلا أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ غافقی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ کھایا اور پھر فرمایا: ”میرے لیے پردہ ٹانک دو تاکہ میں غسل کر لوں!“ میں نے آپ سے دریافت کیا: ”کیا آپ جنابت کی حالت میں ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ بعد میں، میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اس نے یہ بتایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنابت کی حالت میں کچھ کھایا پیا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”ہاں! جب میں وضو کر لوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں قرأت اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک غسل نہ کر لوں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 427]
← Previous Hadith (419) Back to Bab Next Hadith → (421)