☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 4018
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 4018
حدیث نمبر: 4018 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَامَ فَسَأَلَ:" هَلْ أَحَدٌ عَلِمَ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا؟، فَقَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ : أَنَا عِنْدِي فِي ذَلِكَ عِلْمٌ، قَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْنَا أَنْ نُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا أَشْيَمَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: ”کیا آپ میں سے کسی کے پاس اس بارے میں علم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل ہو جانے والے شوہر کی دیت میں عورت کی وراثت کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا ہو؟“ تو اس بات پر سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا: ”میرے پاس اس بارے میں علم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہ خط لکھا تھا کہ ہم اشیم ضبابی کی اہلیہ کو ان کے شوہر اشیم کی دیت میں سے حصہ دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4089]
پچھلی حدیث → (4017) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4019)