☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 376
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 376
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلابٍ ، الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلابٍ الْحَرَّانِيُّ ، الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ ، أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلابٍ ، ثنا الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلابٍ الْحَرَّانِيُّ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سالم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا۔“ ایک اور روایت میں یہ بات منقول ہے، سالم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص آیا، جس نے وضو کیا تھا اور اس نے اپنے پاؤں کی پشت کا کچھ حصہ، جو اس کے پاؤں کے ناخن کے انگوٹھے جتنا تھا، اس تک پانی نہیں پہنچایا تھا (یعنی وہ حصہ وضو میں خشک رہ گیا تھا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم واپس جاؤ اور اپنے وضو کو مکمل کرو!“ تو اس شخص نے ایسا ہی کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 382]
← Previous Hadith (375) Back to Bab Next Hadith → (377)