أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا هَمَّامٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ " اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ فَأَعْتَقَتْهَا وَاشْتَرَطُوا الْوَلاءَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْوَلاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: جَوَّدَ حَبَّانُ فِي قَوْلِهِ: عِدَّةُ الْحُرَّةِ، لأَنَّ عَفَّانَ بْنَ مُسْلِمٍ، وَعَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ رَوَيَاهُ، فَقَالا: وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَلَمْ يَذْكُرَا: عِدَّةَ الْحُرَّةِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ رضی اللہ عنہا کو خرید کر اسے آزاد کر دیا اور اس کی ولاء کی شرط رکھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، تو اس نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی اور بریرہ رضی اللہ عنہا (کی عدت) آزاد عورت کی عدت (جتنی) مقرر کی۔ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے عدت گزارنے کی ہدایت کی، ان راویوں نے ”آزاد عورت کی عدت“ کے الفاظ نقل نہیں کیے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3777]