☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3573
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3573
حدیث نمبر: 3573 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ كَانَتْ عِنْدَهُ زَيْنَبُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بْنِ سَلُولٍ، وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً فَكَرِهَتْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ الَّتِي أَعْطَاكِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ وَزِيَادَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلا وَلَكِنْ حَدِيقَتُهُ، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخَذَهَا لَهُ وَخَلا سَبِيلَهَا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ، قَالَ: قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، سَمِعَهُ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی شادی زینب بنت عبداللہ سے ہوئی، سیدنا ثابت نے اس خاتون کو مہر کے طور پر ایک باغ دیا تھا، وہ خاتون انہیں پسند نہیں کرتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس نے جو باغ تمہیں دیا تھا، کیا تم اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟“ اس خاتون نے عرض کی: ”جی ہاں، (میں اس کے ساتھ) مزید بھی دے سکتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مزید ادائیگی کی ضرورت نہیں، صرف اس باغ کو واپس کر دو۔“ اس خاتون نے عرض کی: ”ٹھیک ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کو باغ واپس ملنے اور عورت کو طلاق ہونے کا فیصلہ دیا، جب اس کی اطلاع سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3629]
پچھلی حدیث → (3572) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3574)