☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3385
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3385
حدیث نمبر: 3385 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُبَيْعٍ، أَوْ تَبِيعٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ الآخِرَةَ وَصَلَّى بَعْدَهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَتَمَّ رُكُوعَهُنَّ وَسُجُودَهُنَّ، وَيَعْلَمُ مَا يَقْتَرِئُ فِيهِنَّ كُنَّ لَهُ بِمَنْزِلَةِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ" ، أَسْنَدَهُ عَطَاءٌ، عَنْ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُبَيْعٍ أَوْ تَبِيعٍ، وَأَيْمَنُ هَذَا هُوَ الَّذِي يَرْوِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ ثَمَنَ الْمِجَنِّ دِينَارٌ، وَهُوَ مِنَ التَّابِعِينَ، وَلَمْ يُدْرِكْ زَمَانَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا الْخُلَفَاءِ بَعْدَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرنے کے بعد عشاء کی نماز ادا کرے اور اس کے بعد چار رکعت (نوافل) ادا کرے، جن میں رکوع اور سجدے مکمل ادا کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ وہ ان میں کیا پڑھ رہا ہے، تو اس کو شب قدر میں یہ رکعات ادا کرنے کا ثواب ملے گا۔“ اس روایت کو عطاء نے ایمن کے حوالے سے، سیع یاتبیع کے حوالے سے نقل کیا ہے، ایمن نامی راوی وہی ہیں، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں) ڈھال کی قیمت ایک دینار تھی، یہ تابعین کے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد آنے والے خلفاء کا زمانہ نہیں پایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3434]
پچھلی حدیث → (3384) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3386)