☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3354
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3354
حدیث نمبر: 3354 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَبُو بَكْرٍ
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلا أَقْطَعَ الْيَدِ وَالرِّجْلِ، نزل عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَكَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ :" مَا لَيْلُكَ بِلَيْلِ سَارِقٍ، مَنْ قَطَعَكَ؟، قَالَ: يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ ظُلْمًا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: لأَكْتُبَنَّ إِلَيْهِ، وَتَوَعَّدَهُ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ فَقَدُوا حُلِيًّا لأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ صَاحِبَهُ، قَالَ: فَوُجِدَ عِنْدَ صَائِغٍ، فَأُلْجِئَ حَتَّى أُلْجِئَ إِلَى الأَقْطَعِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ لَغَرَّتُهُ بِاللَّهِ كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِمَّا صَنَعَ، اقْطَعُوا رِجْلَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: بَلْ نَقْطَعُ يَدَهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: دُونَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں (چوری کی سزا میں) کٹا ہوا تھا، وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا، وہ رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم کسی چور کی طرح رات نہیں گزارتے (تم تو نیک آدمی ہو)۔“ تمہارا ہاتھ کس نے کٹوا دیا؟ اس نے جواب دیا: ”یعلی بن منیہ نے ظلم کے طور پر اس کو کاٹا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میں اسے اس بارے میں خط لکھوں گا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے وعدہ کر لیا، اسی دوران (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ) سیدہ اسماء بنت عمیس کا ایک ہار گم ہو گیا، تو اس شخص نے یہ کہنا شروع کر دیا: ”اے اللہ! اس چور کو پکڑوا دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ہار ایک سنار کے پاس سے مل گیا، جب اس کی تحقیق کی، تو پتا چلا کہ اسی ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے شخص نے اسے فروخت کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میرے نزدیک اس کی اس حرکت سے زیادہ شدید (ناپسندیدہ) بات یہ ہے کہ وہ اللہ سے یہ دعائیں کر رہا تھا (کہ چور پکڑا جائے)۔“ ”تم لوگ اس کا پاؤں کاٹ دو (تاکہ وہ ہاتھ کے ساتھ کسی کام کے قابل نہ رہے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم اس کا ہاتھ کاٹیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3401]
پچھلی حدیث → (3353) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3355)