☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3302
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3302
حدیث نمبر: 3302 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات چھین کر قتل کر دیا، اس یہودی نے اس لڑکی کو پتھر مار کر قتل کیا، جب اس لڑکی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے سے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے کے ذریعے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر تیسری مرتبہ اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ تو اس نے سر کے اشارے سے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس یہودی کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کر کچل کر اسے قتل کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3348]
پچھلی حدیث → (3301) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3303)