أَبُو عُبَيْدٍ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَمْسَكَ رَجُلا وَقَتَلَهُ الآخَرُ، فَقَالَ: يُقْتَلُ الْقَاتِلُ، وَيُحْبَسُ الْمُمْسِكُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے مقدمے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جس میں ایک شخص نے دوسرے کو پکڑ کے رکھا، اور تیسرے شخص نے اسے قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قتل کرنے والے کو قتل کر دیا جائے گا اور پکڑ کے رکھنے والے کو قید کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3271]