☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 3197
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 3197
حدیث نمبر: 3197 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُهَيْنَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، فَقَالَتْ:" إِنِّي حُبْلَى، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيَّهَا، فَقَالَ: أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فَإِذَا وَضَعَتْ فَأْتِنِي بِهَا، فَفَعَلَ، فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ، فَفَعَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَمْتَهَا ثُمَّ تُصَلِّي عَلَيْهَا؟، فَقَالَ: لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہینہ قبیلے کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، اس نے بتایا: ”میں حاملہ ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور فرمایا: ”اس کا اچھی طرح خیال رکھنا، جب یہ بچے کو جنم دے، تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس شخص نے ایسا ہی کیا، جب اس عورت نے بچے کو جنم دیا، وہ اس عورت کو لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس عورت) سے فرمایا: ”تم جاؤ اور بچے کو دودھ پلاؤ۔“ اس عورت نے ایسا ہی کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے جسم پر کپڑوں کو اچھی طرح باندھ دیا گیا، پھر آپ کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا، آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ نے پہلے اسے سنگسار کیا، پھر اس کی نماز جنازہ ادا کی؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے، اگر وہ اہل مدینہ میں ستر افراد کے درمیان تقسیم کی جائے، تو ان سب کے لیے کافی ہو گی، کیا تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والا شخص کوئی مل سکتا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3238]
پچھلی حدیث → (3196) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3198)