☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2893
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2893
حدیث نمبر: 2893 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، هُشَيْمٌ ، زَكَرِيَّا ، الشَّعْبِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الدَّابَّةُ مَرْهُونَةً فَعَلَى الْمُرْتَهِنِ عَلَفُهَا، وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ، وَعَلَى الَّذِي يَشْرَبُ نَفَقَتُهُ وَيَرْكَبُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی جانور کو رہن رکھا گیا ہو، تو جس شخص کے پاس رہن رکھا گیا ہے، اس کا چارہ اسی شخص کے ذمے ہو گا، اسی طرح دودھ دینے والے جانور کا دودھ وہ شخص پی سکتا ہے، جو شخص دودھ پیتا ہے اور سوار ہوتا ہے، اس جانور کا خرچ اسی شخص کے ذمے ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2929]
پچھلی حدیث → (2892) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2894)