☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2695
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2695
حدیث نمبر: 2695 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، عَلِيٌّ
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ؟، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: ”کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2732]
پچھلی حدیث → (2694) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2696)