الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو مُوسَى ، يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مَنْصُورُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيُّ ، أَبِيهِ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَلِيٍّ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو مُوسَى . ح وَثنا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالُوا: نا مَنْصُورُ بْنُ وَرْدَانَ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" لَمَّا نزلت هَذِهِ الآيَةُ: وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفِي كُلِّ عَامٍ، فَسَكَتَ. فَقَالُوا: أَفِي كُلِّ عَامٍ، قَالَ: لا، وَلَوْ قُلْتُ: نَعَمْ لَوَجَبَتْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ سورة المائدة آية 101"، إِلَى آخِرِ الآيَةِ . وَقَالَ الأَشَجُّ: نا مَنْصُورُ بْنُ وَرْدَانَ أَبُو مُحَمَّدٍ إِمَامُ مَسْجِدِ الْكُوفَةِ، وَقَالَ الزَّعْفَرَانِيُّ: فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالُوا:" أَفِي كُلِّ عَامٍ، فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالُوا: أَفِي كُلِّ عَامٍ، فَقَالَ: لا"، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے لیے بیت اللہ کا حج کریں، جو شخص وہاں تک پہنچنے کی سبیل رکھتا ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہر سال حج کرنا فرض ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خاموشی اختیار کی۔ لوگوں نے کہا: کیا ہر سال فرض ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اگر میں ہاں کر دیتا، تو یہ لازم ہو جاتا۔“ پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی: ”اے ایمان والو! تم ایسی چیزیں دریافت نہ کرو جو اگر تم پر ظاہر کی جائیں، تو تمہیں برا لگے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگوں نے عرض کیا: کیا ہر سال؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ پھر لوگوں نے عرض کی: کیا ہر سال؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2703]