☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2654
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2654
حدیث نمبر: 2654 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الأَشْعَثِ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
ثنا ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الأَشْعَثِ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ. يَعْنِي الْحَائِضَ تَنْفِرُ، فَقَالَ:" تُقِيمُ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ" . قَالَ طَاوُسٌ: فَلا أَدْرِي ابْنُ عُمَرَ نَسِيَهُ أَمْ لَمْ يَسْمَعْ مَا سَمِعَ أَصْحَابُهُ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ عَامًا أَوْ عَامَيْنِ شَهِدْتُهُ وَسُئِلَ عَنْهَا، فَقَالَ:" نُبِّئْتُ أَنَّهُ رُخِّصَ لَهُنَّ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، یعنی حیض والی عورت کے واپس جانے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: وہ وہیں ٹھہری رہیں گی، جب تک وہ آخری مرتبہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر لیتی۔ طاؤس نے بیان کیا: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس روایت کو بھول گئے یا انہوں نے اس روایت کو سنا ہی نہیں، جو ان کے دوسرے ساتھیوں نے سنا تھا، اس کے بعد ایک یا دو سال بعد میں ان کے پاس موجود تھا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: مجھے یہ بات بیان کی گئی ہے، ان خواتین کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے (وہ طواف وداع کیے بغیر واپس جا سکتی ہیں)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2691]
پچھلی حدیث → (2653) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2655)