☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2620
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2620
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا هُشَيْمٌ ، نا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" وَمَا شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: فَقَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، تو دریافت کیا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس شخص نے اس کے ساتھ اپنی رشتہ داری کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کر لیا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر پہلے تم اپنی طرف سے حج کرو، پھر تم شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2656]
← Previous Hadith (2619) Back to Bab Next Hadith → (2621)