☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 239
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 239
أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاعِظُ ، أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَنَشٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
ثنا أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاعِظُ ، نا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ وَضَّأَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ بِنَبِيذٍ، فَتَوَضَّأَ بِهِ، وَقَالَ:" شَرَابٌ طَهُورٌ" . ابْنُ لَهِيعَةَ لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ، وَقِيلَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَمْ يَشْهَدْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ. كَذَلِكَ رَوَاهُ عَلْقَمَةُ بْنُ قَيْسٍ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَغَيْرُهُمَا عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: مَا شَهِدْتُ لَيْلَةَ الْجِنِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جنات سے ملاقات (کی رات) انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبیذ کے ذریعے وضو کروایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ذریعے وضو کر لیا، آپ نے فرمایا: ”یہ پینے کی چیز ہے اور پاک ہے۔“ ابن لہیعہ نامی راوی مستند نہیں سمجھا جاتا۔ ایک قول یہ بھی ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جنات سے ملاقات کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ علقمہ بن قیس نے اسی طرح نقل کیا ہے۔ ابوعبیدہ بن عبداللہ اور دیگر راویوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: ”جنات سے ملاقات کی رات میں موجود نہیں تھا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 243]
← Previous Hadith (238) Back to Bab Next Hadith → (240)