أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، رَوْحٌ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا رَوْحٌ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ،" يَقْرَؤُهَا: وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ سورة البقرة آية 184، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ هُوَ الشَّيْخُ الْكَبِيرُ وَالْمَرْأَةُ لا يَسْتَطِيعَانِ أَنْ يَصُومَا، فَيُطْعِمَا مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”اور وہ لوگ جو اس کی طاقت نہیں رکھتے، تو ان کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ حکم منسوخ نہیں ہے۔ اس سے مراد وہ بوڑھا آدمی یا وہ عورت ہے جو کبھی روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں رکھیں گے، تو وہ ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں۔ یہ روایت صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2381]