حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، نا أَبِي، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ إِذَا لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ" . قَالَ الأَوْزَاعِيُّ: " إِنْ كَانَ مُسْكِرًا فَلا يَتَوَضَّأُ بِهِ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: " كُلُّ شَيْءٍ تَحَوَّلَ عَنِ اسْمِ الْمَاءِ لا يُعْجِبُنِي أَنْ يَتَوَضَّأَ بِهِ وَيَتَيَمَّمُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ”جو شخص نبیذ کے علاوہ اور کوئی چیز نہ پائے، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر سکتا ہے۔“ امام اوزاعی بیان کرتے ہیں: ”اگر وہ نبیذ نشہ آور ہو، تو آدمی اس کے ذریعے وضو نہیں کرے گا۔“ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ”ہر وہ چیز جسے پانی نہ کہا جا سکے، اس کے بارے میں میرے نزدیک پسندیدہ رائے یہی ہے: آدمی اس کے ذریعے وضو نہ کرے، اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے: آدمی نبیذ کے ذریعے وضو کرنے کی بجائے تیمم کرے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 237]