الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الشَّوْكِ ، الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سِنِينَ ، يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، الأَعْمَشُ ، شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الشَّوْكِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، وَثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، وَثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سِنِينَ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهَ ؛ فَإِنَّهُ يُطَهِّرُ جَسَدَهُ كُلَّهُ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فِي طُهُورِهِ لَمْ يَطْهُرْ مِنْهُ إِلا مَا مَرَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طُهُورِهِ فَلْيَشْهَدْ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ" . يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے بسم اللہ پڑھ لے، کیونکہ یہ چیز اس کے پورے جسم کو پاک کر دے گی، اگر وہ وضو سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہو گا جس پر پانی لگا ہو گا اور پھر جب آدمی وضو کر کے فارغ ہو، تو وہ کلمہ شہادت پڑھ لے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اور رسول ہیں، جب وہ یہ پڑھ لے گا، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔“ اس روایت کا راوی یحییٰ بن ہاشم ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 231]