☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2210
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2210
حدیث نمبر: 2210 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَادَةَ ، حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَادَةَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: صَنَعَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ طَعَامًا فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَنَعَ لَكَ أَخُوكَ وَتَكَلَّفَ لَكَ أَخُوكَ، أَفْطِرْ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ" . هَذَا مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابراہیم بن عبید بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کھانا تیار کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے بعض اصحاب کی دعوت کی، تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی نے تمہارے لیے کھانا تیار کیا ہے، تمہارے بھائی نے تمہارے لیے اہتمام کیا ہے، تم روزہ توڑ دو اور پھر کسی دن روزہ رکھ لینا۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2239]
پچھلی حدیث → (2209) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2211)