☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 2098
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 2098
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ الْخَيَّاطُ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ: أَعْطِنِي مُدَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا بِهِ، فَجَاءَ بِهِ الْغُلامُ، فَأَعْطَانِيهِ فَأَرَيْتُهُ مَالِكًا، فَقُلْتُ: هَذَا هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، هُوَ مُدُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، ثُمَّ قَالَ:" لَمْ أُدْرِكِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا الَّذِي يَتَحَرَّى بِهِ مُدُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قُلْتُ: بِهَذَا تُعْطَى زَكَاةُ الْعُشُورِ وَالصَّدَقَاتُ وَالْكَفَّارَاتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَحْنُ نُعْطِي بِهِ"، قُلْتُ: فَأَرَادَ رَجُلٌ أَنْ يُعْطِيَ زَكَاةَ رَمَضَانَ وَكَفَّارَةَ الْيَمِينِ بِمُدٍّ هُوَ أَكْبَرُ مِنْ هَذَا، قَالَ:" لا، وَلَكِنْ لِيُعْطِ بِهَذَا الْمُدِّ، ثُمَّ لِيَزِدْ بَعْدُ مَا شَاءَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
بشر بن عمر بیان کرتے ہیں: میں نے امام مالک سے درخواست کی کہ آپ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مد (مخصوص پیمانہ) عطا کریں، امام مالک نے وہ منگوایا، ایک غلام وہ لے کر آیا اور وہ اس نے انہیں دے دیا، میں نے امام مالک کو وہ دکھایا اور پوچھا: یہ وہی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مد ہے، پھر انہوں نے فرمایا: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ مخصوص پیمانہ نہیں ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود استعمال کرتے تھے، بلکہ یہ اس کی پیمائش کے مطابق پیمانہ ہے (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ لوگ اپنی زکوٰۃ، صدقات، کفارات وغیرہ اسی کے ذریعے ادا کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ہم اسی کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، میں نے کہا: ایک شخص صدقہ فطر دینا چاہتا ہے یا قسم کا کفارہ مد کے حساب سے دینا چاہتا ہے (جو اس سے بڑا ہوتا ہے، تو کیا وہ ادا ہو جائے گا)؟ انہوں نے کہا: نہیں! اسے چاہیے کہ وہ اس مد کے حساب سے ادائیگی کرے، پھر اس کے بعد جتنا مزید چاہے وہ دے دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2123]
الحديث السابق → (2097) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (2099)