☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2047
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2047
حدیث نمبر: 2047 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السُّكَيْنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السُّكَيْنِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَنِ الْعَبْدِ، وَالْحُرِّ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع دینا لازم قرار دیا ہے، جو صدقہ فطر کے طور پر ہر غلام یا آزاد، مذکر اور مؤنث، ہر نابالغ اور بالغ مسلمان کی طرف سے ادا کیا جائے گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ حکم دیا ہے: ”لوگوں کے نماز عید پڑھنے جانے سے پہلے اسے ادا کر دیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2072]
پچھلی حدیث → (2046) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2048)