☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 2002
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 2002
حدیث نمبر: 2002 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ : وَثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ (تحریر کیا): ”اللہ تعالیٰ کے نام سے آغاز کرتے ہوئے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ سمرہ بن جندب کی جانب سے ان کے بیٹوں کے لیے ہے۔ تم سب کو سلام ہو۔ اما بعد! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ہمارے غلاموں کے بارے میں یہ حکم دیا تھا: وہ غلام جو آدمی کے کام کاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں، آدمی نے انہیں فروخت نہیں کرنا ہوتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا: ہم ان میں سے کوئی زکوٰۃ ادا نہیں کریں گے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جس غلام کو فروخت کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اس کی زکوٰۃ ہم ادا کریں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2026/1]
پچھلی حدیث → (2001) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2003)