☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1971
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1971
حدیث نمبر: 1971 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، سُفْيَانُ ، هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ ، كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ ، قَالَ: تَحَمَّلْتُ بِحَمَالَةٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فِيهَا، فَقَالَ:" نُؤَدِّيهَا عَنْكَ وَنُخْرِجُهَا مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَةِ، أَوْ إِذَا جَاءَتْ نَعَمُ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ قَالَ: يَا قَبِيصَةُ، إِنَّ الْمَسْأَلَةَ حُرِّمَتْ إِلا لِثَلاثَةٍ: رَجُلٌ تَحَمَّلَ بِحَمَالَةٍ فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُؤَدِّيَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ حَاجَةٌ وَفَاقَةٌ حَتَّى يَشْهَدَ، وَقَالَ سُفْيَانُ بْنُ مُرَّةَ: حَتَّى تَكَلَّمَ، ثَلاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَى مِنْ قَوْمِهِ أَنْ قَدْ أَصَابَهُ فَقْرٌ وَحَاجَةٌ، فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يَجِدَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ، وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَهُ، فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ ثُمَّ يُمْسِكُ، وَمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الْمَسْأَلَةِ فَهِيَ سُحْتٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک ادائیگی کرنا تھی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ اس بارے میں آپ سے مدد مانگوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم تمہاری طرف سے ادائیگی کر دیں گے اور صدقے کے اونٹوں میں سے اسے نکال دیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) جب صدقے کے اونٹ آئیں گے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے قبیصہ! مانگنا حرام ہے، صرف تین لوگ مانگ سکتے ہیں: ایک وہ شخص، جس نے کوئی ادائیگی کرنی ہو، اس کے لیے مانگنا جائز ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ ادائیگی کو ادا کر دے اور پھر اس کے بعد رک جائے، ایک وہ شخص، جسے شدید ضرورت اور فاقہ لاحق ہو جائے، یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین سمجھ دار افراد اس بات کی گواہی دیں (یہاں پر راوی کو شک ہے، شاید یہ لفظ ہے) یہ بات بیان کریں کہ اسے ایسا فاقہ اور ضرورت لاحق ہوئی ہے، تو ایسے شخص کے لیے بھی مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائے، اور ایک وہ شخص، جسے آفت لاحق ہو اور وہ اس کے مال کو ضائع کر دے، ایسے شخص کے لیے بھی مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائے، پھر اس کے بعد رک جائے، اس کے علاوہ مانگ کر جو بھی لیا جائے گا، وہ حرام ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1996]
پچھلی حدیث → (1970) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1972)