☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 1969
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 1969
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامٍ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، رَجُلانِ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامٍ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، أَخْبَرَنِي رَجُلانِ أَنَّهُمَا أَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَسْأَلانِهِ مِمَّا بِيَدَيْهِ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَرَفَعَ فِيهِمَا الْبَصَرَ وَخَفَضَهُ فَرَآهُمَا جَلِدَيْنِ، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتُمَا أَعْطَيْتُكُمَا مِنْهَا، وَلا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ وَلا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبیداللہ بن عدی بیان کرتے ہیں: دو صاحبوں نے مجھے یہ بات بتائی، دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حجۃ الوداع پر حاضر ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس جو زکوٰۃ کا مال موجود تھا، اس میں سے کچھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مانگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر ان دونوں کا جائزہ لیا، آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ وہ دونوں طاقت ور اور توانا ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں تم دونوں کو اس میں سے دے دیتا ہوں، ویسے کسی خوشحال شخص اور کمانے کی صلاحیت رکھنے والے شخص کے لیے اسے دینا جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1994]
الحديث السابق → (1968) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1970)