☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارقطني

حديث رقم: 1828
الكتب← سنن الدارقطني← الأبواب← الباب← حديث رقم 1828
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى عَلَى سَبْعِ جَنَائِزَ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَالنِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، وَصَفَّهُمْ صَفًّا وَاحِدًا، وَقَالَ: وَوَضَعَ جِنَازَةَ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِيٍّ امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَابْنٍ يُقَالُ لَهُ: زَيْدُ بْنُ عُمَرَ، وَالإِمَامُ يَوْمَئِذٍ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ، وَفِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ، وَأَبُو قَتَادَةَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: السُّنَّةُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سات افراد کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھائی، جن میں مرد بھی تھے اور خواتین بھی، تو آپ نے مردوں کو اپنے آگے رکھا اور خواتین کو قبلہ والی سمت میں رکھا، آپ نے ان سب کے لیے ایک ہی صف بنائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا اور ان کے صاحبزادے کی میت رکھی گئی۔ ان صاحبزادے کا نام زید بن عمر تھا۔ ان دنوں سیدنا سعید بن العاص گورنر تھے اور حاضرین میں سیدنا عبداللہ بن عباس، ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے دریافت کیا: یہ کیا طریقہ ہے؟ انہوں نے بتایا: ”یہ سنت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1852]
الحديث السابق → (1827) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1829)