مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، عَبْدَانُ ، أَبُو حَمْزَةَ ، مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثنا عَبْدَانُ ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: مَكَثْنَا زَمَانًا لا نَزِيدُ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاجْتَمَعْنَا، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ زَادَكُمْ صَلاةً"، فَأَمَرَنَا بِالْوِتْرِ . مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک طویل عرصہ ایسا گزر گیا کہ ہم پانچ نمازوں کے علاوہ مزید کوئی نماز نہیں ادا کرتے تھے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا، تو ہم اکٹھے ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک اور نماز عطا کی ہے،“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں وتر ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس روایت کا راوی (یعنی عبیداللہ) محمد بن عبیداللہ عزیم ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1658]