الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ ، أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ عَبْدُ الْحَمِيدِ ، النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ ، ثنا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ عَبْدُ الْحَمِيدِ ، نا النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ تُرَى الْبُشْرَى وَالسُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَمَدَّكُمْ بِصَلاةٍ هِيَ الْوِتْرُ" . النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ الْخَزَّازُ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے خوشی اور سرور کی کیفیت نمایاں تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آپ کو مزید ایک نماز عطا کی ہے اور وہ وتر کی نماز ہے۔“ اس روایت کا راوی ابوعمر نضر خزاز ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1657]