☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 138
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 138
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، أَبُو دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، أَبَا حَاجِبٍ ، الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَبَا حَاجِبٍ ، رَجُلٍ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ، أَوْ قَالَ: شَرَابِهَا" . قَالَ شُعْبَةُ : وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ". أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ جَرِيرٍ، وَغَزَوَانُ بْنُ حُجَيْرٍ السَّدُوسِيُّ عَنْهُ مَوْقُوفًا، مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرِ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عورت کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے (وضو کرے)۔ شعبہ نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں: سلیمان تیمی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوحاجب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جائے۔ ابوحاجب نامی راوی کا نام سوادہ بن عاصم ہے، ان کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، بعض راویوں نے اسے حکم کے قول کے طور پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 142]
← Previous Hadith (137) Back to Bab Next Hadith → (139)