☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1376
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1376
حدیث نمبر: 1376 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، ابْنُ ثَوْبَانَ ، أَبِيهِ ، مَكْحُولٍ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ثنا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، ثنا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَهَى أَحَدُكُمْ فِي الثِّنْتَيْنِ أَوِ الْوَاحِدَةِ فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً، وَإِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ أَوِ الثَّلاثِ فَلْيَجْعَلْهَا اثْنَتَيْنِ، وَإِذَا شَكَّ فِي الثَّلاثِ أَوِ الأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهَا ثَلاثًا، ثُمَّ لِيُتِمَّ مَا بَقِيَ حَتَّى يَكُونَ الْوَهْمُ فِي الزِّيَادَةِ، وَلا يَكُونَ فِي النُّقْصَانِ، ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کسی شخص کو دو یا ایک رکعت کے بارے میں غلطی لگ جائے، تو وہ اسے ایک سمجھے اور جب اسے دو یا تین کے بارے میں شک ہو، تو وہ انہیں دو سمجھے اور جب اسے تین یا چار کے بارے میں شک ہو، تو وہ انہیں تین سمجھے اور پھر باقی رہ جانے والی نماز کو مکمل کر لے، یہاں تک کہ اسے وہم زیادہ ہو جانے کے بارے میں ہو، کمی کے بارے میں نہ ہو، اس کے بعد جب وہ بیٹھا ہوا ہو (یعنی تشہد پڑھ رہا ہو) اس وقت دو سجدے کرے (یعنی سجدہ سہو کرے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1393]
پچھلی حدیث → (1375) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1377)