☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1293
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1293
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، إِسْمَاعِيلُ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ مَسْجِدَنَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ:" فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الأَخِيرَةِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ وَكَذَلِكَ مَا بَعْدَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں تشریف لائے، انہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں نماز پڑھ کر دکھاتا ہوں، میرا اس وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ میں تمہیں یہ کر کے دکھاؤں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ پہلی رکعت میں دوسرا سجدہ کرنے کے بعد اٹھے، تو پہلے بیٹھ گئے (اس کے بعد کھڑے ہوئے)۔ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے، اسی طرح بعد والی روایت کا بھی یہی حکم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1309]
← Previous Hadith (1292) Back to Bab Next Hadith → (1294)