☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 127
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 127
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، وَاللَّفْظُ لِيَزِيدَ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَهُ، أنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لامْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اعمال (کی جزا) کا دارومدار نیت پر ہے، اور ہر شخص کو وہی ملے گا جو اس نے نیت کی ہو گی، جس شخص نے ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف کی ہو گی، اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف شمار ہو گی، اور جس شخص نے ہجرت دنیا کے لیے کی تھی تاکہ اسے حاصل کرے یا کسی عورت کے لیے کی تھی تاکہ وہ اس سے شادی کر لیتا تو اس کی ہجرت اسی طرف ہو گی جس کی طرف (نیت کر کے) اس نے ہجرت کی تھی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 131]
← Previous Hadith (126) Back to Bab Next Hadith → (128)