☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1260
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1260
حدیث نمبر: 1260 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ سَكَتَ هُنَيْهَةً، وَإِذَا قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، سَكَتَ سَكْتَةً" . فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَكَتَبَ: أَنَّ الأَمْرَ كَمَا صَنَعَ سَمُرَةُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نماز کا جب آغاز کرتے تھے، تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے۔ پھر جب ”ولا الضالین“ پڑھ لیتے تھے، تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے۔ اس بارے میں ان پر اعتراض کیا گیا۔ اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: حکم اسی طرح ہے، جیسے سمرہ نے کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1276]
پچھلی حدیث → (1259) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1261)