مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ جَوَّابٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ، قَالَ: قُلْتُ وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ؟ قَالَ:" وَإِنْ كُنْتُ أَنَا"، قُلْتُ: وَإِنْ جَهَرْتَ؟ قَالَ:" وَإِنْ جَهَرْتُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
یزید بن شریک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے امام کی اقتداء میں قراءت کرنے کا مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے مجھے ہدایت کی: ”میں قراءت کر لیا کروں۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: ”خواہ آپ امام ہوں (تو بھی قراءت کر لیا کروں)؟“ انہوں نے جواب دیا: ”خواہ میں امام ہوں (تو تم بھی قراءت کر لیا کرو)۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے عرض کیا: ”اگرچہ آپ بلند آواز سے قراءت کر رہے ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اگرچہ میں بلند آواز میں قراءت کر رہا ہوں۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1211]