☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1110
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1110
حدیث نمبر: 1110 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. رَفَعَهُ هَذَانُ عَنْ حَمَّادٍ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ، سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ يَقُولُ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً، قَالَ: كَانَ مَذْهَبِي مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ يُصَلِّي فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ، ثُمَّ إِذَا رَكَعَ، ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ دو راویوں نے اسے حماد کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ان دونوں کے علاوہ بقیہ راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ میں نے قاضی ابوجعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ”پہلے میرا بھی وہی موقف تھا، جو اہل عراق کا ہے لیکن پھر میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے رفع یدین کیا، پھر رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1125]
پچھلی حدیث → (1109) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1111)