إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ ، ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: بَعَثَنِي مُحَمَّدِ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ يَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا كَانَتْ، فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
محمد بن قاسم کے غلام یونس بن عبید کہتے ہیں کہ محمد بن قاسم نے مجھے براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جھنڈے کے متعلق پوچھوں کہ وہ کیسا تھا، تو انہوں نے کہا: وہ سیاہ چوکور دھاری دار اونی کپڑے کا تھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن الترمذی/الجھاد 10 (1680)، (تحفة الأشراف: 1922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/297) (صحیح)» (لیکن «مربعة» - چوکور - کا لفظ صحیح نہیں ہے اس لیے کہ ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم ثقفی کوفی میں ضعف ہے ان کی توثیق ابن حبان نے کی ہے، اور اس لفظ کی روایت میں ان کا کوئی شاہد یا متابع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني
صحيح دون قوله مربعة
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3888)
الحكم: صحيح دون قوله مربعة