أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، مُسَدَّدٌ ، أَبُو عَوَانَةَ ، دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ ، رَجُلًا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ. ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ، قَالَ: لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ سِنِينَ كَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ، أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ"، زَادَ مُسَدَّدٌ: وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيعًا.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
حمید حمیری کہتے ہیں کہ میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت میں اسی طرح چار سال تک رہنے کا موقع ملا تھا جیسے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت میں رہے تھے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورت کو مرد کے بچے ہوئے پانی سے اور مرد کو عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے سے منع فرمایا۔ مسدد نے اتنا اضافہ کیا ہے: ”چاہیئے کہ دونوں ایک ساتھ لپ سے پانی لیں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 81]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن النسائی/الطھارة 147 (239)، (تحفة الأشراف: 15554، 15555) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (472)
الحكم: صحيح