بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4302 — باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔ حدیث 4302
حدیث نمبر: 4302 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ضَمْرَةُ ، السَّيْبَانِيِّ ، أَبِي سُكَيْنَةَ رَجُلٌ مِنَ الْمُحَرَّرِينَ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، عَنْ السَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي سُكَيْنَةَ رَجُلٌ مِنَ الْمُحَرَّرِينَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" دَعُوا الْحَبَشَةَ مَا وَدَعُوكُمْ وَاتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: حبشہ کے کافروں کو اس وقت تک چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں، اور ترکوں کو بھی چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4302]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن النسائی/الجہاد 42 (3178)، (تحفة الأشراف: 15689) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: یہ ایک جنگی تدبیر تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کو بتلائی کہ یہ کافر اقوام جب تک مسلمانوں کے خلاف اقدام نہ کریں، مسلمانوں کو بھی ان سے جنگ میں ابتداء نہ کرنی چاہئے۔
قال الشيخ الألباني
حسن
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
مشكوة المصابيح (5430)
أخرجه النسائي (3178 وسنده حسن)
الحكم: حسن
← پچھلی حدیث (4301) باب پر واپس اگلی حدیث (4303) →