بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 4029 — باب: شہرت کے کپڑوں کے پہننے کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: شہرت کے کپڑوں کے پہننے کا بیان۔ حدیث 4029
حدیث نمبر: 4029 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، أَبُو عَوَانَةَ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عِيسَى ، شَرِيكٍ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ ، الْمُهَاجِرِ الشَّامِيِّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عِيسَى، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الشَّامِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ فِي حَدِيثِ شَرِيكٍ يَرْفَعُهُ، قَالَ:" مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ أَلْبَسَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَوْبًا مِثْلَهُ زَادَ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ثُمَّ تُلَهَّبُ فِيهِ النَّارُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس نے شہرت اور ناموری کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اسی طرح کا لباس پہنائے گا۔ شریک کی روایت میں ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے مرفوع کرتے ہیں یعنی اپنے قول کے بجائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قول قرار دیتے ہیں نیز ابوعوانہ سے یہ اضافہ مروی ہے کہ پھر اس کپڑے میں آگ لگا دی جائے گی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4029]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/اللباس 24 (3606)، (تحفة الأشراف: 7464)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/92، 139) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
حسن
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
مشكوة المصابيح (4346)
أخرجه ابن ماجه (3607) وللحديث شواھد
الحكم: حسن
← پچھلی حدیث (4028) باب پر واپس اگلی حدیث (4030) →