بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3950 — باب: جو کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو کیا کرے؟
کتب سنن ابو داؤد کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل باب: جو کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو کیا کرے؟ حدیث 3950
حدیث نمبر: 3950 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَهُوَ حُرّ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جو کسی قرابت دار محرم کا مالک ہو جائے تو وہ (ملکیت میں آتے ہی) آزاد ہو جائے گا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْعِتْق/حدیث: 3950]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 4585، 18469، 18534) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں قتادہ و عمر کے درمیان انقطاع ہے، لیکن پچھلی مرفوع سند سے یہ روایت صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف موقوف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة ولد بعد شهادة عمر رضي اللّٰه عنه بنيف وثلاثين سنة (وھو مدلس تقدم : 29)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 140
الحكم: ضعيف موقوف
← پچھلی حدیث (3949) باب پر واپس اگلی حدیث (3951) →