بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3706 — باب: کشمش اور کھجور کو یا کچی اور پکی کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: کشمش اور کھجور کو یا کچی اور پکی کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت کا بیان۔ حدیث 3706
حدیث نمبر: 3706 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى ، ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، رَيْطَةُ ، كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ، حَدَّثَتْنِي رَيْطَةُ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَتْ:" سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ؟، قَالَتْ: كَانَ" يَنْهَانَا أَنْ نَعْجُمَ النَّوَى طَبْخًا، أَوْ نَخْلِطَ الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
کبشہ بنت ابی مریم کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ان چیزوں کے متعلق پوچھا جن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منع کرتے تھے، تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں کھجور کو زیادہ پکانے سے جس سے اس کی گٹھلی ضائع ہو جائے، اور کشمش کے ساتھ کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 3706]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 18286)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/296) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی ثابت لین الحدیث اور ربطہ مجہول ہیں،اور کبشہ بھی غیر معروف ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
ريطة: لا تعرف،وكبشة بنت أبي مريم،لا يعرف حالھا (تقريب التهذيب: 8592،8670)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
الحكم: ضعيف الإسناد
← پچھلی حدیث (3705) باب پر واپس اگلی حدیث (3707) →