عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، أَبِي ، سُفْيَانُ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ:" جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ، فَبِعْنَاهُ، وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: زِنْ، وَأَرْجِحْ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سوید بن قیس کہتے ہیں میں نے اور مخرمہ عبدی نے ہجر ۱؎ سے کپڑا لیا اور اسے (بیچنے کے لیے) مکہ لے کر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس پیدل آئے، اور ہم سے پائجامہ کے کپڑے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا تو ہم نے اسے بیچ دیا اور وہاں ایک شخص تھا جو معاوضہ لے کر وزن کیا کرتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تولو اور جھکا ہوا تولو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3336]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن الترمذی/البیوع 66 (1305)، سنن النسائی/البیوع 52 (4596)، سنن ابن ماجہ/التجارات 34 (2220)، اللباس 12 (3579)، (تحفة الأشراف: 4810)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: مدینہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
مشكوة المصابيح (2924)
انظر الحديث الآتي (3337)
الحكم: صحيح